پاکستان بینائی سے محروم کشمیریوں کا علاج کرائے گا

وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار شہریوں کے علاج میں مدد کا عندیہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے چھرے والی بندوقوں کا استعمال کشمیریوں کو بینائی سے محروم کررہا ہے۔ ان افراد کی آنکھوں کے علاج کا فوری انتظام کیا جانا چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ کشمیریوں کی طبی امداد کا انتظام کرنا چاہتے ہیں۔ ان افراد کی طبی امداد کے لئے دنیا میں کسی بھی جگہ انتظام کیا جائے۔ حکومت پاکستان زخمی کشمیریوں کے سفر، قیام اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو طبی امداد تک رسائی کی اجازت نہیں دے رہا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: