کراچی میں بارش،7جاں بحق

کراچی میں بارش کو ترسنے والوں کے لئے ابر رحمت زحمت بن گیا۔مسلسل بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں برساتی پانی جمع ہوگیا۔

مسلسل ہونے والی  بارش نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ، بے شمار گاڑیاں بند ہوگئیں۔ شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن بھی بند ہو گئی۔ 400 فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ۔

بجلی کے تعطل کے باعث دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی اور 22پمپنگ  اسٹیشن بند ہونے  سے کراچی کو پانی کی فراہمی   معطل ہو گئی ۔

شہر قائد میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آئے جس میں 7افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: