17 رنز کی برتری، ایجبسٹن میں خطرے کی گھنٹی

ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے میچ میں بھرپور واپسی کی ہے۔

ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز کی 120 رنز کی پارٹنر شپ نے مصباح الیون کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

alex hales fifty

انگلش ٹیم کو پاکستان پر 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔ کک 64 اور ہیلز 50 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

سہیل خان کے 5 شکار

ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

اس سے پہلے دن کے آغاز پر پاکستان نے 257 رنز سے کھیل شروع کیا تو 21 رنز پر کھیل رہے یونس خان کا ساتھ دینے مصباح الحق آئے۔

یونس خان آج صرف 10 رنز بناپائے اور 31 رنز پر ووکس کا شکار ہوگئے۔ اس سیریز میں اب تک وہ ایک بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے۔

younis khan after losing wicket

پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 18 گیندیں کھیل کر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اسد کو براڈ نے بولڈ کیا۔

asad shafiq duck

اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کے درمیان 62 رنز کی اہم پارٹنر شپ ہوئی۔ مصباح الحق 56 رنز کی اننگز کھیل کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 358 تھا۔

misbah bowled out

اس کے بعد پاکستانی ٹیل اینڈرز وکٹ پر رکنے کی کوشش کرتے رہے اور سرفراز احمد اکیلے سکور بورڈ کو چلانے کی کوشش کرتے رہے۔

یاسر شاہ نے 7، عامر نے ایک، سہیل خان نے 7 اور راحت علی نے 4 رنز بنائے۔

sarfraz in action

پاکستان کی پوری ٹیم 400 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سرفراز احمد 46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور ووکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اینڈرسن کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ سمیع اسلم اور یاسر شاہ رن آؤٹ ہوئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: