ملک ریاض بھی ٹیکس چور نکلے

تفصیلات کےمطابق بحریہ ٹاﺅن کے کرتا دھرتا ملک ریاض جتنا اپنی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ خود نمائی کے عادی ہیں فلاں کےلئے اتنا انعام  فلاں کےلئے اتنی امداد یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے؟؟ کوئی نہیں جانتا ملک ریاض پر غریبوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہتھیانے کا الزام تو پرانا ہوچکا  بلی تو اب تھیلے سے باہر آچکی ہے۔  پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق ان کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو ملک ریاض کی ٹیکس چوری کا پردہ فاش کر رہی ہیں۔ 119ارب کی ٹیکس چوری کرکے رقم  ہو گئی ہے ۔ ملک ریاض نے 2010ءمیں امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں 2ارب ڈالرزسے زائدکے اثاثوں کا دعویٰ کیا جبکہ پاکستان میں صرف 58کروڑروپے ظاہر کئے دستاویزات میں زمین کی خریداری بھی اربوں کی ظاہر کی مگر جب ایف بی آر نے ریکارڈ کھنگالا تو 9ارب کی ظاہر کردہ جائیداد صرف 2ارب کی نکلی۔ ملک ریاض نے کل اثاثوں کا 75 فیصد یعنی 2 ارب  ڈالرپاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا تھا ذرائع کے مطابق انٹرویو کے بعد ایف بی آر حرکت میں آیا اور اثاثوں میں224ارب روپے کے فرق کا سراغ لگایا 119 ارب کی ٹیکس ادائیگی کے نوٹس ملے تو ملک ریاض نے آئیں بائیں شائیں شروع کردی۔ ایف بی آر سے کہا کہ انٹرویو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جس پر ایف آئی آر نے 2عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا ایک حوالہ ملک ریاض بنام ارسلان افتخارکیس کا بھی تھا۔ دستاویزات کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیوشاہیر بانو والا جی نے اثاثے چھپانے پر ملک ریاض کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گھیرا تنگ ہونے پرملک ریاض نے ایف بی آر افسران پر دباﺅ ڈالنا شروع کردیا افسران کے پے درپے تبادلے بھی کرائے پراپرٹی ٹائیکون کے ہتھکنڈوں نے کام دکھایا تو ملک ریاض کےخلاف کارروائی کی سفارش کرنے والے کمشنر ان لینڈ ریونیو نے حیرت انگیز طور پر اپنا بیان ہی بدل ڈالا اس وقت کے چیف کمشنر ایف بی آر میاں سعید اقبال نے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن کی تحقیقات کیلئے لکھا کہ ٹیکس آفیسر نے ون مین کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس معاملہ کا  جائزہ نہیں لیا لیکن اس کہانی کا انجام انتہائی افسوسناک نکلا ۔ ایف بی آر نے 119ارب روپے کے بجائے ڈیڑھ کروڑروپے کی ٹیکس وصولی کر کے معاملہ دبادیا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: