طالبان کی کوئٹہ شوریٰ نے افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ شوریٰ ہیلی کاپٹر کے عملے کو مقامی افغان حکام کے حوالے کرے گی، جو ان کی پاکستان واپسی کا بندوبست کریں گے۔
پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ افغان صوبے لوگر کے شیڈو گورنر ملا نجیب اللہ کے قبضے میں ہے۔
اس سے پہلے طالبان عملے کے بدلے ملابردار کی رہائی چاہتے تھے لیکن پاکستان کی مخالفت کے خدشے پر انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔