اسد رحمان کو طاقت کا نشہ، وزیراعظم سے بدتمیزی

 

اسلام آباد میں وزیراعظم کےپارلیمانی پارٹی سےخطاب کے دوران ناخوشگوار واقعہ آیا۔ وزیراعظم نے اسد الرحمان رمدے کو بیٹھنے کے لئے کہا جس پر وہ بھڑک اٹھے۔ سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے بھائی اسد الرحمان رمدے خطاب کے دوران جارحانہ انداز میں بولنا شروع ہو گئے۔ انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ کوئی کلاس کا اسٹوڈنٹ نہیں کہ بیٹھ جاؤں۔

جس پر وزیراعظم کو بھی غصہ آ گیا اور انہوں نے دوبارہ سخت لہجے میں کہا کہ بیٹھ جائیں۔ چودھری اسد الرحمان نے وزیر اعظم کی سنی ان سنی کر دی۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے نرم لہجے میں کہا کہ چودھری صاحب تشریف رکھیں۔

چودھری اسدالرحمان کوساتھی ارکان نے پکڑکرزبردستی نشست پربٹھایا۔

ذرائع کے مطابق چودھری اسد الرحمان اور رمدے خاندان آج کل طاقت کے نشے میں ہے کیونکہ ان کے بھانجے کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا نیا آرمی چیف بنائے جانے کا امکان ہے۔

اگر جنرل راحیل شریف وقت پر ریٹائر ہوتے ہیں تو جاوید اقبال رمدے کا تکنیکی طور پر اپنی سینارٹی کے لحاظ سے تیسرا نمبر ہو گا۔

رمدے خاندان سے تعلق کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اگلے آرمی چیف ہو سکتے ہیں۔

ممکنہ طور پر طاقت کے اسی نشے کے باعث آج اسد الرحمان وزیراعظم کے سامنے بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: