ڈاکٹر عاصم رینجرز کی وردی سے بھی ڈرنے لگے

سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم مسلسل حراست کے بعد رینجرز کی وردی سے بھی خوفزدہ ہونے لگ گئے ہیں۔

462 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں جناح ہسپتال میڈیکل بورڈ کے نمائندے ڈاکٹر رضا نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ نیب کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کبھی کبھی گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں رینجرز کی وردی سے بھی خوف آتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عاصم حسین کی کمر میں تکلیف ہے جس کے لئے سرجری اور تھیراپی کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر رضا کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ممکن نہیں۔ آغا خان اور ضیاء الدین ہسپتال میں یہ سہولیات موجود ہیں۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ اتنے بڑے جناح ہسپتال میں یہ سہولت کیوں موجود نہیں؟۔ عدالت نے جناح ہسپتال میں سرجری کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: