ریاست کو علم ہی نہیں کہ بچے کیوں اغوا ہو رہے ہیں؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بچوں کی بازیابی عدلیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ ان مائوں کے کلیجوں میں ٹھنڈ پڑے جن کے بچے اغوا ہوئے ہیں۔

یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ بچے کس مقصد کیلئے اغوا ہورہے ہیں، کسی کو ریلیف مل رہا ہے نہ ریاست کو پتہ ہے کہ بچے کیوں اغوا ہو رہے ہیں؟۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بچوں کے اغواء پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کوئی بھی بچہ اغوا ہوا تو پہلی ذمہ دار پولیس ہوگی۔

پولیس نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں کبھی ادا نہیں کیں، پنجاب میں بیگار کیمپوں کے خاتمے کیلئے کو ئی سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا۔

جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ بچوں کے اغواء کے واقعات معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، بچے کسی دہشت گرد کے ہاتھ  بھی لگ سکتے ہیں، معلوم کیا جائے اغوا کاروں کا مقصد کیا ہے۔

مغوی بچوں کے والدین نے عدالت کو پولیس کے عدم تعاون اور تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ بچے بازیاب نہیں ہورہے.

لگتا ہے کہ ریاست کو معلوم نہیں کہ بچے کیوں اغوا ہوتے ہیں، پارکوں میں جانے والے بچے اغوا ہوجاتے ہیں۔ بچوں کے اغوا پر ہم بھی دکھی ہیں۔

بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ ایک دن میں نہیں بن جاتے جہاں یہ گروہ بنتے ہیں یا جہاں بچوں کو قید کر کے جبری مشقت لی جاتی ہے، وہاں کی پولیس اس کی ذمہ دار ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے عدالت کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ضمانت کراتے ہیں لیکن مچلکے گینگسٹرز دے دیتے ہیں کیونکہ ماں باپ کے پاس مچلکوں کیلئے کچھ نہیں ہوتا۔  پولیس بچوں پر ناجائز مقدمے بنا دیتی ہے۔

عدالت نے بچوں کے اغوا کی تفتیش پر نظر رکھنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی اور پولیس تفتیش سے غیر مطمئن والدین کو کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں صبا صادق کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بار کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی بچوں کی بازیابی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے تین ہفتوں میں پیش کرے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: