کولیشن سپورٹ فنڈ مشترکہ مفادات کیلئے ہے، پاکستان

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ پاک امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے تشکیل دیا گیا۔ جس کے تحت قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کا نظام بہتر بنانے میں مدد لی۔

سفارتخانے کے ترجممان ندیم ہوتیانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا صفایا اور افغان سرحد پر دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔

10 سال سے زائد کے فوجی آپریشنز میں ساٹھ ہزار ہلاکتیں ہوئیں، اب تک چھ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوچکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خالی کرائے علاقے دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھ نہیں آنے دیں گے۔

کانگریس کے سینئر ارکان اور میڈیا دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں، پاکستان تمام پارٹنرز کے ساتھ ان علاقوں کی سلامتی اور استحکام کیلئے کام کرتا رہے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: