حقانی کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی، امریکا نے امداد روک لی

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگا کر پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان ایڈم سٹمپ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کانگریس  کے سامنے پاکستان کی حمایت میں بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کو فوجی امداد کے لئے کانگریس نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا تھا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون کے فیصلے کی وجہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں فعال ہونا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے روکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون کا خیال ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ناکافی اقدامات اٹھائے ہیں۔

یہ فیصلہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ امریکا پاکستان پر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: