دبئی ائیر پورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی

بھارت سے آنے والی پرواز میں آگ لگنے کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق بھارت سے آنے والے طیارے میں عملے سمیت 3 سو افراد سوار تھے ، بروقت ریسکیو آپریشن کر کے تین سو افراد کو بچا لیا گیا۔

طیارے میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ آگ اور دھویں کے باعث 10 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

بھارتی ریاست کیرالا سے دبئی آنے والے یو اے ای کی ایئرلائن کے طیارے میں  282 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے جس میں کریش لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

حادثے کے بعد دبئی ائیر پورٹ  پر پروازوں کی آمدورفت رک گئی، جبکہ آنے والی تمام پروازوں کا رخ مختوم ائیر پورٹ یا شارجہ ائیر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: