وفاق اورسندھ رینجرز کے معاملے پر پہلے ہی آمنے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سندھ پربرس رہے ہیں تو سندھ سے بھی جواب کچھ کم نہیں آرہا ۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ناکام لیگ اور وزیر داخلہ کو ضرور ت ہے کہ ملکر چلیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے چوہدر ی نثار کو اپنے کام پر توجہ دینے کا بھی مشورہ بھی دیا ہے ۔
بلاو ل بھٹو نے چوہدر ی نثار کو انیٹریر منسٹر کی بجائے انفیرئیر منسٹر کے نام سے مخاطب کیا ہے ۔