کراچی؛ 2 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر2 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مارکیٹ نالے پر بنی ہوئی تھی اور نالے میں گیس بھر جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ 

Karachi Building Collapse

واقعے کے فوری بعد رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 50 سالہ مجیب اور 82 سالہ بزرگ فضل شاہ شدید زخمی ہیں۔

گرنے والی عمارت سے ملحقہ ایک اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے ۔ گرنے والی 2منزلہ عمارت کے نیچے 6 دکانیں موجود تھیں جبکہ قریب ہی ایک گاڑی بھی کھڑی ہوئی تھے جسے نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے عمارت برساتی نالے پر بنائی گئی تھی، عمارت لیز ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: