چترال کی وادی کیلاش کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
جھڑپ وادی کیلاش کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ چند دن قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے 2 کیلاشی چرواہوں کوقتل کردیاتھا اور ان کی بھیڑ بکریاں ساتھ لے گئے تھے