چینی صوبے گونزو کے مینو ویٹ لینڈ پارک میں خواتین نے جھیل پر بنے پل پر چڑھ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ۔3 ہزار خواتین نے ہاتھ میں ایک ہی رنگ کی چھتریاں اٹھا رکھی تھی اور سب نے ایک سا لباس زیب تن کر رکھا تھا ۔اس لباس کو چین کے روائتی لباس کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ خوبصورت منظر اور پریوں کی طرح اٹھلاتی 3000 ہزار خواتین کی کیٹ واک ۔۔اس طرح خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں ۔۔چینگزم لباس پہن کر واک کرنا اور وہ بھی ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل پر ایک ریکارڈ بن گیا ۔گینز بک ورلڈ ریکارڈ والوں نے اس واک کو عالمی ریکارڈ قراردیا ہے ۔