لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ناساز

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی میں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے لیجنڈ کرکٹر کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے حنیف محمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال لایا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے حنیف محمد کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے لیجنڈ کرکٹر کے علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

x

Check Also

اینڈرسن ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر

اینڈرسن ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش فاسٹ بولر بن ...