پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی پر تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر عبدالقادر کو 2 ہفتے کے دوران تیسرا شوکاز جاری کردیا۔
شوکاز میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر 4 اگست کو بورڈ کے سامنے پیش ہو کر جواب دیں۔
عبدالقادر نے بورڈ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کے ملازم نہیں جو وہاں پیش ہو کر جواب دیں۔
عبدالقادر نے اس سے پہلے ملنے والے شوکاز ملنے والے شوکاز کا جواب بھی پی سی بی کے بجائے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نوازشریف کو بھجوایا تھا۔