عوامی تحریک 6 اگست کو سڑکوں پر

عوامی تحریک نے پاناما لیکس، کرپشن، دہشت گردی اور ناانصافی کے خلاف 6 اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

عوامی تحریک کے زیر اہتمام قومی مشاورتی کانفرنس میں پاناما لیکس کی تحقیقات، دہشت گردی، ناانصافی، لاقانونیت کے خاتمے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ آئندہ کا لائحہ عمل بھی یہی کمیٹی مشاورت سے طے کرے گی۔

کانفرنس میں شریک جماعتوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے انصاف اور قصاص کی حمایت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانفرنس کے شرکا نے پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے ٹی او آرز کی روشنی میں وزیراعظم اور ان کے خاندان سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کانفرنس میں شریک جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی۔

آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے قومی ایکشن پلان پر بلاامتیاز عملدرآمد اور پنجاب میں آپریشن کا مطالبہ بھی کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: