پاناما لیکس کے خلاف 7 اگست کو ریلی

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے خلاف 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد پارٹی ترجمان نعیم الحق نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اگلے ہفتے سے پاناما لیکس کے خلاف جدوجہد کا آغاز کررہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق 13 اور 14 اگست کو بھی احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

نعیم الحق نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات کی تردید کی اور بتایا کہ ابھی پارٹی الیکشن نہیں ہورہے۔

تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت بھی کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: