انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر ممنون حسین نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 کی منظوری دے دی ہے۔ کسٹم ایکٹ پاٹا اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کیا جارہا ہے۔ قانون تیار ہوچکا ہے آج سے آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شہدا کو دئیے جانے والے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا اور شہدا کے پلاٹس کی پہلی فروخت پر بھی کیپٹل گین ٹیکس معاف ہوگا۔ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹی آر او کمیٹی کا اجلاس 6 اگست کو ممکن نہیں ہے۔ اجلاس یکم اگست اور دو اگست کو دوپہر سے پہلے ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو سپیکر سے 8 یا 9 اگست کو میٹنگ کی بات کریں گے۔

اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 7 اگست کی ریلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی۔ کے پی حکومت چترال کی صورتحال پر توجہ دے، جہاں اتنے لوگ مر رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: