ایران:خواتین کے ساتھ یکجہتی کی مہم،مردوں نے حجاب پہن لیا

ایران میں خواتین کو زبردستی پردہ کرانے کےخلاف ایک آن لائن مہم شروع کی گئی ہےجبکہ اس مہم کی حمایت میں مردوں نے بھی حجاب پہن کر حصہ لیا ہے۔

hijab-men-iran

ایران میں مرد ملک بھر کی خواتین کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے فیس بک پرحجاب پہن کر اپنی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔

   men-in-hijbas

پچھلے ہفتے کے دوران ایران کےمردوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی بیوی یا خاندان کی کسی خاتون کے ساتھ حجاب پہن کر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں لیکن خواتین نے حجاب نہیں پہنا ہے۔

man in hijab 2

ایران میں خواتین کے حجاب سے متعلق سخت قوانین کو اخلاقی پولیس کی طرف سے نافذ کیا جاتا ہے۔

men-in-hijbas 4

ایران میں 1979کے اسلامی انقلاب کے بعد ملک میں سخت گیر اسلامی قوانین نافذ کئے گئے تھے اور مذہبی لباس کی خلاف ورزی کرنے پر خواتین کو سزاؤں اور جرمانے کا سامنا رہا ہے۔

Iranian-men-wearing-hijab-in-protest

کچھ ماہ پہلے ایک ایرانی خاتون نے اخلاقی پولس سے پیچھا چھڑانے کے لیے اپنا سر منڈوا لیا تھا اور فیس بک پر’میری خفیہ آزادی’ نامی صفحے پر اس تصویر کا اشتراک کیا تھا جس کا ایران میں بہت چرچا ہوا تھا ۔

MAN IN HIJAB 7-1

فیس بک کا ‘مائی اسٹیلتھی فریڈم’ نامی صفحہ پاسداران انقلاب کی طرف سے مسلط کردہ حجاب کے خلاف ایرانی خواتین کی ایک آن لائن مہم ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: