34 سالہ پرینکا چوپڑہ کی فلم مجھ سے شادی کرو گی، کو 12 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ لیکن انہوں نے اب تک اپنی شادی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پیرس میں جاسوسی سیریز کوانٹیو کی دوسری سیریز کے پروموشن کے دوران جب ان سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا مجھے ابھی بھی مناسب شخص کی تلاش ہے اور یہ بات اہم ہے۔
سابق مس ورلڈ پرینکا چوپڑہ ان دنوں کوانٹیکو کی کے علاوہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم بے واچ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ستمبر میں شروع ہو رہی ہے۔
پرینکا چوپڑہ کو کوانٹیکو کے لیے اعزاز بھی دیا گیا ہے