گڑے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، مراد علی شاہ

سندھ کے نئے سائیں  نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھالیا۔

گڑھی خدا بخش میں  مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ گڑھے مردے  اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔جو بھی کرپشن کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مراد علی شاہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی  کہ رینجرز کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ  نے  دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد جہاں بھی ہوں گے ، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایک سوال پر مراد علی شاہ  نے کہا کہ   بلدیاتی نمائندوں کو جلد اختیارات مل جائیں گے۔نئے وزیراعلیٰ نے    گڑھی خدا بخش میں   ذوالفقارعلی بھٹو اوربےنظیر بھٹو کےمزارپرفاتحہ خوانی کی  اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مراد علی شاہ کو اجرک  اور  پارٹی کیپ پہنائی  گئی  جس پر بھٹو کی تصویر بنی تھی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی سکھر کے اسپتال میں  عیادت بھی کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: