ترک فورسز نے امریکی فوجی اڈے کا گھیراؤ کرلیا، فضائی حدود بھی بند

ترکی اور امریکا کے تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ ہزاروں ترک فوجیوں نے امریکی اڈے کا گھیراؤ کرلیا۔ امریکی افواج کے سربراہ جنرل ڈنفورڈ بھی آج انقرہ پہنچیں گے۔
ترک فورسز نے رات گئے امریکا اور نیٹو افواج کے مشترکہ اڈے انجیرلک ایئربیس کا گھیراؤ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً سات ہزار مسلح اہلکاروں نے انجیرلک ایئربیس کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے۔
اس دوران فوجی اڈے کو ’’نو فلائی زون‘‘ بھی قرار دیا گیا اور کسی طیارے کو وہاں سے لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں دی گئی۔
ترک حکام کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی چیکنگ کے لئے کی گئی لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔


ترک صدر طیب ایردوان کے حامی بھی اللہ اکبر اور امریکا واپس جاؤ کے نعرے لگاتے فضائی اڈے کے سامنے پہنچ گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق ترک حکام کو بغاوت کے ایک اور منصوبے کی اطلاعات ملی تھیں۔
انجیرلک ایئربیس خطے میں امریکا اور نیٹو کا اہم ترین فوجی اڈہ ہے جہاں سے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جاتے ہیں۔ اس ایئربیس پر 50سے 60ایٹم بم بھی موجود ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: