کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار بھارت کو ناگوار

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں چند دنوں کے دوران 62 افراد کو ہلاک اور 5 ہزار سے زائد لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد بھی بھارت کا ضمیر سورہا ہے۔

کشمیری حریت پسند برہان وانی کی مقابلے میں ہلاکت کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہرے جاری ہیں اور بھارتی فورسز مظاہرین پر چھروں والی بندوق کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں۔

کشمیری مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال پر پاکستانی سماجی کارکن نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی تھی جس میں بھارتی سیاستدانوں اور فنکاروں کی خاموشی پر سوال اٹھائے گئے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے اس مہم کے جواب میں پاکستانی شخصیات کی تصاویر کے ساتھ منفی مہم شروع کردی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور پرویز مشرف سمیت مختلف شخصیات کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ویب سائٹ پر پیش کیا گیا ہے۔

ان تصاویر میں کشمیری عوام پر مظالم کا جواب دینے کے بجائے اُلٹا پاکستان پر الزام تراشی کی گئی ہے۔

poster zia

poster pervez musharaf

poster benazir

poster malala

poster qandeel

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: