پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے روزانہ 400 ہلاکتوں کا انکشاف

پاکستان میں ہر روز ہیپاٹائٹس چار سو دس افراد کی جان لینے لگ گیا ہے، ان میں وہ مریض بھی شامل ہیں جو ہیپاٹائٹس کی وجہ سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس عرف عام میں جگر کی سوزش کو کہتے ہیں۔ جگر کی اس خرابی کی وجہ مختلف ادویات، موٹاپا، شوگر کی بیماری اور ہیپاٹائٹس کے جراثیم بھی بنتے ہیں۔ کئی ماہرین کا اندازہ ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباﹰ 2 کروڑ ہے۔

پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ نے جرمن نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی کئی مختلف اقسام ہیں، جن میں سے ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور ای زیادہ معروف ہیں۔ ان میں سے بھی ہیپاٹائٹس اے، ای اور بی، سی کا آپس میں کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے کیونکہ اس مرض کے وائرس اے اور ای آلودہ پانی اور غذا جبکہ بی اور سی انتقال خون کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تناسب پاکستان میں دس فیصد ہے، جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ دنیا میں ہیپاٹائٹس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے زیادہ تر کی وجہ اس بیماری کی بی اور سی اقسام ہوتی ہیں۔ یہ مرض جگر کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور جگر کے سرطان کی وجہ بھی بنتا ہے۔

ماہر امرض جگر ڈاکٹر عمران حیدر کہتے ہیں کہ ملک کا اصل مسئلہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ہے۔ کل آبادی کا چھ فیصد ہیپاٹائٹس سی جبکہ دو اعشاریہ آٹھ فیصد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہے۔ یہ بیماری پچیس سے لے کر پچاس برس تک کی عمر کے اٹھارہ فیصد شہریوں میں پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس بات سے ہی لاعلم ہوتے ہیں کہ انہیں ہیپاٹائٹس ہے۔ پھر اگر انہیں علم ہو بھی جائے تو علاج اتنا مہنگا ہوتا ہے کہ یا تو مریض سرے سے علاج کرواتا ہی نہیں یا پھر علاج نامکمل چھوڑ دیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومتی کوششوں کے نتیجے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے علاج کے لیے مہینے بھر کی جو دوائی پہلے بتیس ہزار روپے میں ملتی تھی، وہ اب انہیں پندرہ سو روپے ماہانہ میں مل رہی ہے۔ صحت مند انتقال خون کے لیے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو زیادہ مؤثر بنانے کی خاطر نئی قانون سازی بھی کی جا رہی ہے۔ سلمان رفیق کے بقول اس سال دسمبر میں پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹوٹ بھی کام کرنا شروع کر دے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: