دنیا کے بڑے مقروض ممالک، امریکا کا پہلا نمبر

پاکستان کے قرضوں کے انبار تلے دبنے کی باتیں تو آپ سنتے ہی رہتے ہیں، لیکن دنیا بھر میں ممالک قرض پر چل رہے ہیں اور جتنی بڑی معیشت اتنا ہی زیادہ قرض ہے۔

دنیا بھر میں حکومتیں اس وقت ساٹھ ہزار ارب ڈالر قرض لے چکی ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق سب سے زیادہ مقروض ملک امریکا ہے۔

امریکا کا عالمی معیشت میں حصہ تیئس اعشاریہ تین فیصد ہے لیکن اس کا قرض میں حصہ انتیس اعشاریہ ایک فیصد ہے جو کہ ملک کی مجموعی پیداوار کا ایک سو تین اعشاریہ چار فیصد بنتا ہے۔

جاپان کا بھی حال کچھ اچھا نہیں، دنیا کی معیشت میں صرف چھ اعشاریہ ایک آٹھ فیصد کا حصہ دار یہ ملک عالمی قرضوں کا تقریباً بیس فیصد بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے لیکن وہ بھی عالمی قرضوں میں چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کا حصہ دار ہے۔

سب سے زیادہ قرض لینے والے پندرہ ممالک میں سے سات یورپ میں ہیں اور یورپ کے ذمہ واجب الادا رقوم عالمی قرض کا چھبیس فیصد بنتی ہیں۔

صرف امریکا، جاپان اور یورپ کے سر پر عالمی قرض کا 75 فیصد حصہ ہے۔

بھارت بھی عالمی قرضوں میں دو فیصد سے زائد کا حصہ دار ہونے کی وجہ سے اس فہرست میں نام لکھوانے میں کامیاب رہا۔

چوبیس ممالک کے بعد پاکستان سمیت باقی پوری دنیا کے مجموعی قرضے ملا کر بھی نو فیصد سے کم ہیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: