بالی وڈ میں کالے چشمے کی دھوم

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کے’کالے چشمے‘کی ان دنوں دھوم مچی ہوئی ہے۔

نئی رومانٹک ڈرامہ فلم’بار بار دیکھو’کے پہلے گانے ’کالا چشمہ‘نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے اور ریلیز کے پہلے ہی دن 4اعشاریہ3ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا پر فلمائے جانے والے گانے’کالا چشمہ‘کو امرارشی، بادشاہ اور نیہا ککرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول امرک سنگھ اور کمار نے لکھے ہیں۔

نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔

کرن جوہر، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پرڈیوس کردہ اس فلم میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور ا شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈکی نئی فلم’بار بار دیکھو‘رواں سال 9ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: