بھارت میں سیلاب، 47 ہلاک

بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریاست بہار اور آسام میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 47 جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

کرناٹک ، اتر کھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران ہلاک افرادکی تعداد 26تک پہنچ گئی ہےجبکہ آسام میں سیلاب نے 21افراد کی جان لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں 40لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اترپردیش میں 200سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: