دنیا کی بدترین اور خوفناک جیل

فلپائن میں منیلا کی جیل کو دیکھ کر احساس نہیں ہوتا کہ اس کے اندر زندگی اتنی بدترین ہو گی۔ کیوزین سٹی جیل کو 800افراد کے لئے بنایا  گیا تھا لیکن اس میں 4000افراد کے لگ بھگ افراد موجود ہیں۔ Philippines most notorious prison   ان لوگوں کی زندگی  شاید حشرات الارض سے مختلف نہیں۔ ہر ایک کے جسم پر بیماریوں کے نشانات ہیں، کھانے میں کاکروچ اور کیڑے مکوڑے بھی ملے ہوتے ہیں۔

Philippines most notorious prison

نکاسی آب کے بدترین حالات کی وجہ سے شاید ہی کوئی عام شخص چند سیکنڈ سے زیادہ نہ گزار سکے۔ یہاں 20افراد کے کمرے میں 200افراد موجود ہیں۔

Philippines most notorious prison

کوئی باسکٹ بال کورٹ میں سوتا ہے تو کوئی سیڑھیوں کے نیچے۔باتھ روم میں جگہ مل جائے تو لوگ وہاں بھی سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Philippines most notorious prison

اس جیل کی کہانی ’’فریڈم  اینڈ ڈیٹھ انسائیڈ دی جیل‘‘ کے مصنف نے بیان کی ہے۔ جناب نارنگ بھی اس جیل میں رہ چکے ہیں۔ ان پر ایک شخص کے قتل کا الزام تھا حالانکہ انہوں نے یہ نہیں کیا تھا پھر ان کی کئی برسوں بعد بے گناہی ثابت ہوئی وہ باہر نکلے ، امریکا جا کر قانون کی تعلیم حاصل کی اور پھر واپس آ کر اپنے ملک میں قانون کا تحفظ کرنے لگے۔ انہو ں نے اس جیل کی جو کہانیاں بیان کی ، وہ ناقابل یقین ہیں۔

Philippines most notorious prison

ان کا کہنا ہے کہ وہاں صرف ایک ہی قانون ہے، جو طاقتور ہے وہی زندہ بچے گا۔ وہاں کھانے سے لے کر سونے کی جگہ لینے تک لڑائی ہوتی ہے۔

36B8054B00000578-3715617-Prisoners_attempt_to_keep_fit_inside_the_prison_by_working_out_i-a-1_1469860823926

طاقتور لوگ دوسروں کو گھٹن میں سونے پر مجبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر قیدی ہارٹ اٹیک کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پھر معصوم قیدیوں کی عصمت دری ہوتی ہے وہ بھی سب کے سامنے کیونکہ وہاں جگہ ہی نہیں ہے۔ اس وجہ سے جو بھی ہوتا ہے سب کے سامنے ہوتا ہے۔

Philippines most notorious prison  02

نارنگ کے مطابق اب وہ اس جیل کو بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہاں سے نکلنے والا ہر قیدی کسی نہ کسی بدترین بیماری کا شکار ہو کر نکل رہا ہے۔اگر حکومت نے اسے بند نہ کیا تو یہ بیماریوں طاعون بن کر پورے علاقے کو تباہ کر دےگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: