آپ نے بلایا، اب ممکن نہیں اختیارات نہ دیں، نثار

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی میں ایک دو دن میں رینجرز کے قیام میں توسیع ہو جائے گی۔ پُرامید ہوں کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز کو اختیارات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ آتا ہے تو اسے متنازعہ بنا دیا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ رینجرز کو وفاقی حکومت کی تائید اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے رینجرز کو بلایا گیا تھا اب یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں متعلقہ اختیارات نہ دیں ۔ رینجرز نے جانوں کا نذرانہ دے کر دن رات ایک کر کے گراں قدر خدمات کی نئی مثال قائم کی۔ صوبائی حکومت کی مشاورت سے آپریشن شروع ہوا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا وفاق کسی بھی صوبے کی اندرونی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح رول ادا کر سکتی ہے۔ رینجرز کے کردار کیوجہ سے کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی اور امید ہے رینجرز کے اختیارات میں رکاوٹیں دور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نئے کپتان جب بیٹنگ کریں گے تو پھر تبصرہ کریں گے۔ نئے کپتان کی کارکردگی کے لیے پُرامید ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: