اللہ نہ کرے گورنر بنوں، عاصم حسین

نیب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے گزشتہ رات آپ سے ملاقات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں میں سو رہا تھا ۔

ان کا کہنا تھا سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی خوش آئند ہے ۔ مراد علی شاہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

مراد علی شاہ کے وزیر اعلی بننے سے میرے مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان سوال کیا گیا کہ کیا آپ رہائی کے بعد گورنر سندھ بنیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نہ کرے میں ایسے کام میں پڑوں ۔

نیب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پر 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور ملزمان کے وکلا موجود تھے ۔

سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ ہمیں پراسیکیوشن نے بعض گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کیں ۔ پہلے ہمیں نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ نقول فراہم نہ کی گئیں توہمارے لئے کیس چلانامشکل ہو گا ۔

عدالت نے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: