اے ٹی پی ٹور، دلچسپ مقابلے جاری

ٹورنٹو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے  مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں دلچسپ میچز کھیلے گئے۔

ٹاپ سیڈ  سربین اسٹار نوواک جوکووچ  نے   جمہوریہ چیک کے  ٹوماس برڈیچ کو  شکست دی ۔

جوکووچ  7-6اور 6-4سے فتح سمیٹ کر فائنل فور   میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

ایک اور میچ میں  فرانس کے گیل مونفلز نے    ہوم فیورٹ  مائلوس رونیک  کو  آوٹ  کلاس کیا۔

فور سیڈ پلئیر مونفلز کو   کینیڈین حریف کے خلاف 6-4اور 6-4سے کامیابی  حاصل ہوئی ۔

جاپان کے  اسٹار پلئیر  کی نشی کوری بھی   بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروو  کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچے ۔۔

ادھر  سوئٹزرلینڈ کے  سٹینلاس وارینکا  نے  بھی   جنوبی افریقہ کے  کیون اینڈرسن کو  ہرا کر    فائنل فور میں  سیٹ بُک کی ۔

عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ،  گیل مونفلز،  نشی کوری اور وارینکا  راجرز کپ   ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: