ووسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ ،ٹاپ آرڈر کی فارم بحال

ووسسٹر میں جاری دو روزہ پریکٹس میچ میں   پاکستانی ٹیم  نے   پہلے بیٹنگ کرتے  ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر  کی۔

شان مسعود اور نوجوان اوپنر سمیع اسلم نے پاکستان کی جانب سے پراعتماد  اننگز کا  آغاز کیا  لیکن  اچھی شروعات کے باوجود سمیع اسلم 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اظہرعلی نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کو بھولتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شان مسعود کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔

شان مسعود 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی نے 81 رنز کی  شاندار اننگز کھیلی۔

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 49 اور افتخار احمد 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ووسٹر شائر  کی ٹیم    بغیر کسی نقصان کے 30 رنز  کیساتھ آج دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گی۔

پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو لارڈز کے تاریخی میدان میں 20 سال بعد شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

سیریز کا تیسرا میچ  3 اگست کو ایجبسٹن  برمنگھم میں شروع ہو گا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: