اولپمکس کی تاریخ کا مختصر ترین پاکستانی دستہ

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے  نائب صدر شوکت جاوید کی زیرسربراہی میں17رکنی دستہ 2 اگست کو برازیل روانہ ہوگا.

نائب صدر پی او اے  نے بتایا کہ ہاکی ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے دستے کے اراکین کی تعداد کم ہوئی.

قومی دستے میں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ کے2،2 اور جوڈو کا ایک پلیئرشامل ہے.

یہ اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا مختصر ترین دستہ ہے.

افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنے والے کا فیصلہ ایک، دو روز میں ہوجائے گا۔

اب تک کھیلے گئے 28 اولمپکس میں پاکستان نے صرف 10 میڈلز اپنے نام کئے۔

جن میں 3 گولڈ ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلزشامل ہیں۔

پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں جبکہ اسی کھیل میں 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے ۔

ریسلنگ میں محمد بشیر نے 1960 میں برانز میڈل جیتا تھا۔

پھر1988 میں باکسنگ میں حسین شاہ نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔

آخری میڈل پاکستان نے 1992 میں ہاکی میں حاصل کیا تھا۔

اس بات کو بھی 24 سال گزر گئے جبکہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: