ہیلری کو پھر برتری

ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے بعد امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ایک بار پھرڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہوگئی۔

تازہ سروے میں ہلیری کلنٹن کو 41اور ٹرمپ کو 35فی صد ووٹ ملے، 25فی صد لوگوں نے رائے نہیں دی۔ دونوں امیدواروں نے بھرپور عوامی مہم شروع کر دی۔

وائٹ ہاؤس کا مکین بننے کی خواہشمند ہلیری کلنٹن نے امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کے لئے  پنسلوانیا سے عوامی مہم کا آغاز کر دیا۔  امریکی نائب صدر کے لئے نامزد امیدوار سینیٹر ٹم کین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈیمو کریٹک امیدوارہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم میں ان کے شوہر سابق صدر بل کلنٹن اور امیدوار ٹم کین کی اہلیہ بھی بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔چاروں بس کے ذریعے اوہائیو پہنچے۔

دوسری طرف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کا راستہ روکنے کے لئے میدان میں کود پڑے ۔ کولاراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید اچھا بچہ بننا نہیں چاہتے، دستانے اتار دیے ہیں۔

دونوں امیدواروں میں حتمی معرکہ آٹھ نومبر کو ہوگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: