مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات جلد کریں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

جمعہ کو بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے، بھارت میں گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر تبصرہ نہیں کروں گا، لیکن ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ترکی میں فوجی بغاوت میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح گولن کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف کو طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: