لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار آپریشن تھیٹر میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کی طبی امداد جاری ہے ۔

دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی لاڑکانہ کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے ۔ 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم کو رینجرز چوکی کے قریب ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

x

Check Also

دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار

دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار

سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے ...