قندیل قتل کیس، ایک ملزم بیرون ملک موجود

ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزم حق نواز نے دوران تفتیش 4 مزید افراد کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالناموں کا جواب بھی بھجوا دیا ۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جوابات پولیس کو بھجوا دیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ قندیل بلوچ سے پہلی بار کراچی ہوٹل کی لابی میں ملا تھا اور اس کا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری طرف دوران تفتیش ملزم حق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ واردات میں مزید انکے 4 رشتے دار بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ قتل کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی اور وسیم کا بھائی عارف بھی تمام منصوبہ بندی میں شامل ہے جس کو انٹر پول کے ذریعے واپس لاکر تفتیش کی جائے گی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: