نیشنل ٹی 20 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

چیمپئن شپ کا آغاز 25 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا اور فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں مصباح الحق کراچی وائٹ، شاہد آفریدی اسلام آباد، احمد شہزاد لاہور بلیوز اور سہیل تنویز راولپنڈی کی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔

ڈرافٹنگ میں یونس خان اور محمد آصف کو کوئی خریدار نہیں ملا۔

پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد نیشنل ٹی ٹوینٹی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کی جانب ایک قدم ہے۔

FATA NationalT20Islamabad NationalT20Karachi Blues NationalT20Karachi Whites NationalT20Lahore Blues NationalT20Lahore Whites NationalT20Peshawar NationalT20Rawalpindi NationalT20

x

Check Also

اینڈرسن ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر

اینڈرسن ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش بولر

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ انگلش فاسٹ بولر بن ...