لاہور میں مال روڈ پر نجی ہوٹل میں 22 سالہ لڑکی مردہ پائی گئی۔
رابعہ نصیر کو گولی لگی ہے اور اس کی لاش ہوٹل میں واش روم سے برآمد ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ نے ہی لاش کو سروسز اسپتال منتقل کیا۔
پولیس، کرائم سین یونٹ اور فرانزک سائنس ایجنسی نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے اور تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ خودکشی لگتا ہے لیکن حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
ہلاک ہونے والی لڑکی چودہویں جماعت کی طالبہ اورچار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ رابعہ کے ورثا نے قانونی کارروائی نا کرنے کی درخواست دی ہے۔
شہر کے مرکز میں اتنے بڑے ہوٹل میں اسلحہ کیسے چلاگیا پولیس نے اس پر ہوٹل انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔