نسلی تعصب سے صلاحتیں متاثر ہو تی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ مطالعات میں نسلی تعصب اور اس سے وابستہ سماجی ناانصافیوں کا سامنا کرنے والے اقلیتی افراد کی ذہنی و جسمانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات درست طور پر سمجھے نہیں گئے تھے۔ تازہ تحقیق میں نسلی تعصب کے واقعات سے متعلق 5 سالہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ برطانیہ میں مقیم، اقلیتی نسلوں کے وہ افراد جنہیں کسی نہ کسی صورت میں مسلسل تعصب کا سامنا رہا، ان میں نفسیاتی مسائل کی شرح ان اقلیتی افراد سے کہیں زیادہ تھی جنہیں ایسے تعصبات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اقلیتی نسلوں میں عدم تحفظ کا احساس اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز جیسے نفسیاتی مسائل سب سے نمایاں تھے، جو اِن میں خوف اور احساسِ تنہائی کے ترجمان تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: