آسٹریلیا سری لنکا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

پالی کیلے میں کھیلےجانےوالے تین ٹیسٹ کی سیریزکاپہلا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،میچ کی پہلی اننگزمیں سری لنکا کےایک سوسترہ رنزکے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں  دوسوتین رنزپرآؤٹ ہوگئی –

دوسری اننگزمیں کوشل مینڈس کےایک سوچھہتر رنز کی بدولت  میزبان ٹیم تین سو تریپن بنا کر دو سو اڑسٹھ رنز کا ہدف دینےمیں کامیاب رہی –

چوتھےدن کے اختتام پر آسٹریلیانےتین وکٹ پر تراسی رنز ہی بنائے تھے خراب روشنی اور پھر بارش کے باعث  چوتھے دن کاکھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا ، کپتان  اسٹیون اسمتھ  چھبیس اورایڈم ووگس نو رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں ، میچ کے آخری دن مہمان ٹیم کو فتح کے لیے مزید ایک سوپچاسی رنزدرکارہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: