دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ریو پہنچ گئے  

جمیکن اسپرنٹر ریو اولمپک میں سومیٹر ، دوسو میٹر ریس اور چارضرب سو میٹرز ہرڈلز کے اولمپک گولڈ میڈلز کے دفاع کے لئے فیورٹ ہیں۔یوسین بولٹ نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ بیجنگ اولمپک دوہزارآٹھ میں سو اور دومیٹرز کااعزازحاصل کیاتھا۔ جمیکن اسپرنٹر نے بیجنگ کاتیسراگولڈمیڈل  چارضرب سو میٹر ہرڈلز میں بھی جیتا۔ چارسال بعد لندن اولمپک گیمز میں یوسین بولٹ اپنے تینوں عالمی اعزازات کا دفاع کرنے میں سرخرو ہوئے۔ اور انہوں نے اپنا نام تاریخ کے عظیم ایتھلیٹس میں درج کرادیا۔

دنیا کے تیز ترین انسان ریواولمپک دوہزار سولہ میں تینوں ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کیلئے فیورٹ ہیں۔ لیکن انجریز نے ان کی تیاریوں کو متاثر کیا۔ اسٹار اسپرنٹر نے ریوایئرپورٹ پر خوشگوارموڈ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کسی اولمپک اعزاز کو گنوانے کے لئے تیار نہیں۔ اور تینوں ٹائٹلز برقرار رکھنے کا عزم لیکر آئے ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: