سائبر کرائم بل کی منظوری

اپوزیشن اور حکومت کی مشاورت کے بعد وزیر مملکت انو شہ رحمان نے سینیٹ میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ پر ہونے والے جرائم سے متعلق قانون موجود نہیں، بل پر اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی گئی، انٹرنیٹ استعمال پرکسی معصوم شہری کو سزا نہیں دینا چاہتے۔ انوشہ رحمان نے ایوان کو یقین دلایا کہ قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کا خیال رکھا گیا ہے، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل پر عوامی سماعتیں کی گئی ہیں ۔

بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہناتھا کہ لوگ اسے کالا قانون کہہ رہے ہیں،یہ تاثر درست نہیں، شیری رحمان نے کہا کہ  بل میں ابھی بھی اصلاح کی گنجائش ہے،یہاں کوئی عقل کل ہے اور نہ ہی کوئی چیز حرف آخر ہے ،ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی اور میاں عتیق نے کہا کہ سائبر کرائم بل کے حوالے سے ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سائبر قانون بل اب بھی پسندیدہ قانون نہیں ہے،حکومت نے اپوزیشن کی بہت سی ترامیم قبول کی ہیں،،قومی اسمبلی سے پاس ہونے والابل نامکمل اور ناکافی تھا،،سینیٹ نے سائبر کرائم بل میں 50 ترامیم پیش کی ہیں جنھیں منظور کرلیاگیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: