مراد علی شاہ کی مراد پوری ہو گئی

سید قائم علی شاہ کے استعفے کے بعد پییلز پارٹی کے رہنما  مراد علی شاہ نئے وزیراعلیٰ سندھ بن گئے ہیں ۔ مراد علی شاہ نے 88 ووٹ لیے   جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے  خرم شیر زمان کو صرف 3 ووٹ ملے۔وزارت اعلیٰ کیلئے انتخاب میں اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے حصہ نہیں لیا۔

منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے خفیہ رائے شماری نہیں کرائی گئی تھی۔  اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 86، ایم کیو ایم کے 36، مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کا ایک بھی رکن ایوان میں نہیں آیاتھا۔

ایم کیو ایم نے وزیر اعلی سندھ کے انتخاب میں کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وزیر اعلی سندھ کیلئے کوئی امیدوار بھی سامنے نہیں لایا گیا۔

جام مہتاب ڈہر اور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ دونوں امیدوار مراد علی شاہ کے کورنگ امیدوار تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: