فوجیوں کا موٹروے اہلکاروں پر تشدد

کامریڈ نیلم

اتوار کی صبح پاک فوج کے کیپٹن قاسم اور کیپٹن دانیال کی گاڑی کو تیز رفتاری پرپشاور تا پنڈی جی ٹی روڈ نہال پورہ موٹروے کے قریب روکا گیا جس پر کیپٹن نے  گاڑی سے نکل پر اپنی نائن ایم ایم پسٹل ایس آئی عاطف شہزاد پر تان لی۔ گاڑی کے حوالے سے ٹیم کو وائرلیس پر خبر دی گئی تھی۔

عاطف شہزاد کے ساتھ موجود ایس آئی محسن اور حوالدار جلال شاہ نے بھی اپنی بندوقیں نکال لیں کہ شاید گاڑی سےکوئی دہشت گرد نکلا ہے۔

اس سے متعلق خبر: فوجی اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع

کیپٹن نے اس پر شور مچا دیا کہ وہ فوج کا اہلکار ہے ۔ موٹروے اہلکاروں نے کہا کہ ان کے خلاف اب قانونی چارہ جوئی ہو گی جس پر کیپٹن نے چھاؤنی سے فون کر کے مزید فوجیوں کو بلایا جن کی سربراہی میجر زعفران کر رہے تھے۔ فوجی تینوں موٹروے اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

کچھ گھنٹوں بعد آئی جی موٹروے کی کوشش سے تینوں اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ۔ تاہم تینوں شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے تھانہ اکوڑہ میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دائر کردی ہےْ

2

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: