کراچی حالات، کس نے کیا کہا؟

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاڈی جی رینجرزسندھ کوفون کیا۔آرمی چیف کی کراچی میڈیاہاوسزپرحملےکےملزمان کوفوری گرفتارکرنےکی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے یقین دلایا کہ شہر کی سیکیورٹی قابو میں ہے اور کسی کی جان و مال کو خطرہ نہیں ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز کے دفاتر پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کا واقعہ آزادی صحافت اور اظہار رائے پر حملہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکام واقعے کی ذمہ داروں کو قانون کے کٹھہرے میں لائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ واقعے کے تناظر میں کراچی میں عوام بالخصوص صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اس سے متعلق خبر:     سندھ میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو تالے

وفاقی وزیر طلاعات و نشریات پرویز رشید کی کراچی میں نجی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا موجودہ جمہوری حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ آزاد میڈیا پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی کہا میڈیا ہاوسز پر دھاوا ناقابل قبول ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت کی گئی۔ ٹی وی چینلز پر حملے قابل مذمت عمل ہے۔ اختلاف رائے معاشرے کا ایک جز ہے اس کا احترام ضروری ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا آزاد میڈیا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ آزاد اور خودمختار میڈیا جمہوریت کی ضمانت ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا متحدہ کے کارکن خود پریشان ہے ان کی جان کب چھوٹے گی۔ متحدہ کیخلاف جوباتیں ہوتی تھی وہ آج سچ ثابت ہوئیں۔ متحدہ قائد نے پاکستان اور رینجرز کیخلاف نعرے لگوائے۔ یہ باتیں بہت پرانی ہوگئی کہ کارکنوں کا ایم کیوایم سے تعلق نہیں تھا۔

واضح رہے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے صدر کے علاقے میں نجی ٹی وی کے دفاتر پر دھاوا بول دیا جس کے بعد پریس کلب اور فوارہ چوک کے اطراف کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: