امریکی صدارتی الیکشن

نومبر میں امریکی ووٹرز اپنا نیا صدر منتخب کرنے جا رہے ہیں۔کئی اعتبار سے یہ انتخابات منفرد ہوں گے۔

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون صدارتی امیدوار ہو گی،ہلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی جنگ جیت کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے،۔

دوہزار آٹھ میں بھی ہلری صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل تھیں لیکن تب وہ باراک اوباما سے شکست کھا گئی تھیں اور اوباما نے امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی لحاظ سے منفرد امیدوار ہیں،ٹرمپ ایک طویل عرصے بعد ایسے امیدوار ہیں جن کا اس سے پہلے کوئی سیاسی تجربہ نہیں،اس کے علاوہ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی سے وابستگی بھی پرانی نہیں،پارٹی اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بڑی مشکل سے تسلیم کیا ہے۔

دونوں صدارتی امیدوار عمر رسیدہ ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر ستر سال ہے تو ہلری انہتر سال کی ہیں،ان سے پہلے ریگن ہی اس عمر میں الیکشن لڑے اور صدر بنے۔

نیا امریکی صدر کون ہو گا ، ہلری کلنٹن یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ اس کی پیش گوئی کرنا ابھی مشکل ہے، کچھ عرصہ پہلے کے سروے کے مطابق ہلری کو ٹرمپ پر برتری حاصل تھی لیکن اب وہ کسی خاص مارجن سے آگے نہیں ۔

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: