امریکہ میں زخموں کو انتہائی تیزی سے ٹھیک کرنے والی ڈیوائس تیار کر لی گئی۔

ویسے تو آپ نے بندوقوں سے انسانوں کے زخمی ہونے کے بارے میں ہی سنا ہو گا لیکن اب امریکی ماہرین نے ایسی گن تیار کی ہے جس کی مدد سے ہر طرح کے زخموں خصوصاً آگ سے جلنے کے زخموں کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹھیک کیا جا سکے گا،

اس ڈیوائس کوسکن گن کا نام دیا گیا ہے۔ یہ گن بالکل جادوئی انداز میں کام کرتے ہوئے عام طریقوں سے 200 گنا تیزی سے زخموں کو مندمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ایک اسپرے میں یہ گن 20 ہزار خلیوں کو متاثرہ جلد پر منتقل کرتی ہے جو کہ عام سرنج کے ذریعے رائج طریقہ علاج کے مقابلے میں کہیں گنا زیادہ ہے۔

اس اسپرے کے دوران 97 فیصد خلیے درست طریقے سے جلد پر پہنچ کر زخم کو انتہائی تیزی سے بھرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں۔

اس طرح نہ صرف زخم انتہائی تیزی سے بھرتا ہے بلکہ انسان اپنی ہی جلد زخم پر دوبارہ حاصل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

x

Check Also

مچھروں کا پسندیدہ بلڈ گروپ

ماہرین حیاتیات نے تحقیق کی کہ مچھر کن لوگوں پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں ...

پیٹ کے بل سونا انتہائی خطرناک ہے

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی یے کہ پیٹ کے بل سونا آپ ...

دوڑنے سے دماغ تیز ہوتا ہے

روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سےدماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے ...

%d bloggers like this: